سلانوالی‘ڈگری کالج میں فرنیچر کی کمی‘ تدریسی عمل متاثر
سلانوالی (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سلانوالی کے کلاس رومز میں فرنیچر کی کمی کے باعث کئی کلاسوں میں طلبا ٹاٹ نمادریوں پر زمین پر بیٹھ کرتعلیم حاصل کرنے پرمجبورہیں جبکہ بعض کلاسزسے پریڈ تبدیل ہونے پرجب طلبا کودوسرے کلاس روم میں جانا پڑتاہے توانہیں کرسیاں ہمراہ لیکر جانا پڑتی ہیں ۔فرنیچر کی کمی کے باعث طلبا ء کو حصول تعلیم میں دشوار ی کا سامنا کر نا پڑھ رہا ہے ۔ سماجی حلقوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کالج میں فرنیچر کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں ۔
0 comments:
Post a Comment