سلانوالی میں ہیپاٹائٹس اور ڈینگی بخار بارے آگہی واک
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی میں محکمہ صحت کی جانب سے ہپاٹائٹس اور ڈینگی کے خاتمہ کے سلسلہ میں عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے واک کی گئی ۔ قیادت ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر رانا محمد ریاض شاہد نے کی واک میں درجنوں ڈاکٹر ز اورمحکمہ صحت کے اہلکاروں سمیت سیاسی وسماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ واک سول ڈسپنسری سے شروع ہوئی اور مختلف بازاروں شاہراؤں سے ہوتی ہوئی ٹی ایم اے آفس پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی واک کے اختتام پر ڈاکٹر رانا ریاض شاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہپا ٹائٹس اورڈینگی امراض پر قابو پانے کیلئے عوام میں شعور بیدار کرناضروری ہے انہوں نے کہاکہ مذکو رہ امراض سے بچاؤ کیلئے محکمہ صحت نے تحصیل بھر میں بھرپور مہم کاآغاز کیاہے اوریہ مہم 8روز تک جاری رہے گی ۔
0 comments:
Post a Comment