’’دنیا ‘‘کی خبر پر سلانوالی کی سٹریٹ لا ئٹس بحال کرنے کا فیصلہ
سلانوالی(نمائندہ دنیا)ر وزنامہ دنیا کی خبر پر انتطامیہ حرکت میں آ گئی عرصہ ڈیڑھ سال سے بند سٹریٹ لائٹس بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا..ابتدائی مرحلہ میں800میں سے 400لائیٹس کوروشن کیاجائے گا ۔ اسسٹنٹ کمشنر سید خالد محمود گیلا نی نے حکم جا ری کیا ہے کہ سٹریٹ لا ئٹس کی بحالی کا کام ہنگامی بنیا دوں پر مکمل کرکے رپورٹ ان کو بھجوائی جائے ۔
0 comments:
Post a Comment