سلانوالی،سول ڈسپنسری کی عمارت خستہ حالی کا شکارہوگئی
سلانوالی (نمائندہ دنیا)سلانوالی سول ڈسپنسری کی 100سال پرانی عمارت کھنڈرات میں تبدیل ہوکررہ گئی۔ شہر کے وسط میں 29کنال رقبہ پر پھیلی عمارت کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے ۔سول ڈسپنسری میں یومیہ 350کے قریب مریض آتے ہیں جہاں ان کے لئے ادویات موجود نہیں ہیں ۔خستہ حال عمارت ، ادویات کی عدم فراہمی ودیگر مسائل کی وجہ سے یہ تاریخی ڈسپنسری مسائلستان کا روپ دھارچکی ہے۔ شہربھرکے عوامی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔
0 comments:
Post a Comment