سلانوالی ،سکول ویگنوں میں سی این جی سلنڈرنصب کرلئے گئے
سلانوالی (نمائندہ دنیا)مالکان نے سکول ویگنوں میں سی این جی سلنڈر رکھ کرطلباوطالبات کی زندگیاں غیر محفوظ بنادیں۔سلانوالی کے سکولوں اورکالجوں میں طلباوطالبات کو لے جانے والی اکثر ویگنوں میں مالکان نے سی این جی سلنڈر فٹ کررکھے ہیں جو کسی بھی وقت بڑے حادثہ کا سبب بن سکتے ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع ہونے کا خطرہ ہے شہریوں نے سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون کا مطالبہ کیا۔
0 comments:
Post a Comment