سلانوالی شہر بنیا دی سہولیات سے محروم، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ، اور نکاسی آب کا نظام نہ ہونے سے مکین مشکلات سے دوچار ہیں۔ مکہ مدینہ اورشفقت حیات کالونیوں میں عرصہ دراز سے صفائی نہ ہونے سے گندگی کے ڈھیر اور علاقہ جوہڑ میں تبدیل ہو گیا۔تعفن نے جینا محال کر دیا ۔ علاقے بھر میں امراض پھیلنے لگے ہیں۔ عملہ صفائی افسران کے گھروں تک محدود ہو کر رہ گیا ہے ۔ متعدد بار شکایات کے باوجود ٹی ایم اے کا عملے کوئی نوٹس نہیں لیا ۔ منتخب نمائندے سوتیلی ماں جیسا سلوک روارکھے ہوئے ہیں مکینوں نے ڈی سی او سے مطالبہ کیا کہ فوری نوٹس لیکر علاقہ میں صفائی ونکاسی آب کا بندوبست کیا جائے ۔
- Blogger Comment
- Facebook Comment
Subscribe to:
Post Comments
(
Atom
)
0 comments:
Post a Comment