سلانوالی‘جیولرزشاپ پرڈاکہ ‘مزاحمت پردکاندارکو گولی ماردی
سلانوالی(نمائندہ دنیا)جیولرزکی د کان میں دن دیہاڑے ڈاکہ کے دوران لاکھوں کی نقدی وطلائی زیورات لوٹ لئے گئے جبکہ مزاحمت پر دکاندارکوگولی ماردی گئی ۔تفصیلات کے مطابق بلاک 3 میں 3مسلح ڈاکوبلال جیولرز کی دکان میں داخل ہوئے اوروہاں موجود افراد سے گن پوائنٹ پرلاکھوں کی نقدی و طلائی زیورات لوٹ لئے جبکہ واردات میں مزاحمت پر محمد رمضان پرفائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا۔ ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موٹرسائیکل پر فرار ہوگئے جبکہ بلال جیولرز کے مالک محمدرمضان کوتشویش ناک حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سرگودھا منتقل کر دیا گیا
0 comments:
Post a Comment