Sillanwali:Kidnappers of Two children in Police Custody.


پولیس کی بروقت کارروائی،اغواء کار گرفتار ‘ مغوی بازیاب

سلانوالی (نمائندہ دنیا)نجی سکول سے 2کمسن طلباء کو اغواکرلیاگیا۔پولیس نے بروقت کارروائی کرکے 2 اغواء کاروں کوگرفتارکرکے دونوں طلبا ء کو بازیاب کرا لیا۔ چک 122شمالی کے شمس اور محسن فیصل پارک میں واقع نجی سکول گئے اورسکول پرنسپل سے احتشام اور شہریار کو انکے داداکی طبیعت خراب ہونے کے بہانے چھٹی دلوا کراپنے ساتھ چک 126شمالی میں لے گئے۔بچوں کی چیخ وپکارپرقریبی لوگوں نے پولیس کو اطلاع کردی۔ پولیس نے بروقت پہنچ کردونوں اغواء کاروں کو گرفتارجبکہ بچوں کو بازیاب کراکر والدین کے حوالہ کردیا۔
Share on Google Plus

About Unknown

Muhammad Athar CH is the President of Press Club Sillanwali and Reporter of Dunya News Channel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment