Chairman Pakistan Tehreek-e-Insaf Imran Khan is addressing with pepole of Sargodha.


 قوم تیار ہو جائے اگلا سال الیکشن کا ہے،ملک میں عدل و انصاف قائم کریں گے، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ میں سرگودھا کے شہریوں کو مبارکباد دیتا ہوں جس طرح بزرگ، بچے اور خواتین اس جلسہ میں شریک ہوئے یہ اس بات کا ثبوت ہے 
کہ قوم جاگ گئی ہے۔منظم جلسے کا انعقاد کرنے پر میں انتظامیہ کا شکر گزار ہوں۔ نواز حکومت نے قوم کا 480 ارب روپیہ آئی پی پیز کو دے دیا جس کا کوئی آڈٹ نہیں، قرضہ بھی واپس آ گیا اور لوڈ شیڈنگ بھی ختم نہیں ہوئی۔ تیس ہزار بل ادا نہ کرنے پر میرے گھر کی بجلی کاٹ دی گئی جبکہ شریف فائونڈری ، وزیراعظم ہائوس اور دیگر سرکاری اداروں کے ذمہ کروڑوں روپے بل واجب الادا ہے لیکن ان کی بجلی نہیں کاٹی گئی۔ یہاں ایک قانون طاقتور کیلئے اور دوسرا قانون کمزور کے لیے ہے۔384 ارب روپے کی بجلی چوری کی قیمت عام شہری ادا کر رہے ہیں۔میں نے تنخواہ دار طبقے، مزدوروں اور کسانوں کے لیے بجلی کا بل جلایا ۔ نواز شریف کے استعفے تک ہم ہرگز دھرنا ختم نہیں کریں گے۔تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کبھی کبھی قوموں کو اپنی تقدیر بدلنے کا موقع دیتا ہے اور یہ سنہری موقع ہے کہ ہم اپنی تقدیر بدلیں۔پاکستان صرف چند سو خاندانوں کا ملک بن گیا ہے۔میں ن لیگ کے کارکنوں کو کہتا ہوں کہ وہ نوازشریف سے کیوں نہیں پوچھتے کہ اربوں روپے بیرون ملک رکھ کر پاکستان میں کیسے حکومت کر رہے ہیں۔چھ سال قبل ہر پاکستانی پر 35 ہزار قرضہ تھا جبکہ آج یہ شرح 88 ہزار ہوگئی۔جب تک حکمران جوابدہ نہیں ہوں گے مہنگائی اور قرضے بڑھتے چلے جائیں گے۔آصف زرداری نے کون سا ایسا کام کیا کہ اتنی دولت سمیٹ لی۔ آصف زرداری کو کام کیے بغیر پیسہ بنانے پر یونیورسٹی میں لیکچر دینا چاہئے۔ میاں نواز شریف اتنے غریب آدمی ہیں کہ صرف پانچ ہزار روپے ٹیکس دیا اور بیٹا لندن میں 800 کروڑ روپے کے فلیٹ میں رہتا ہے۔ن لیگ کے کارکن نواز شریف سے پوچھیں کہ یہ پیسہ کہاں سے آیا ، یہ جمہوریت نہیں بادشاہت ہے۔انھوں نے کہا کہ ملتان کے لوگوں نے پیپلزپارٹی اور ن لیگ کو سبق سکھا دیا ہے ۔ انشا اللہ اب لاڑکانہ جا رہا ہوں وہاں کے لوگ بھی مک مکا کی سیاست کو ختم کر دیں گے۔انھوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے نوٹس پر گجرات میں جلسہ کریں گے۔ نواز شریف کو کہنا چاہتا ہوں کہ نیا خیبرپختونخواہ بن رہا ہے۔ میاں صاحب خیبرپختونخوا آ کر عام لوگوں سے پوچھیں کہ حالات کیسے ہیں۔میاں صاحب پولیس میں گلو بٹوں اور بدمعاشوں کو آپ نے ڈالا ہے۔خیبر پی کے میں کوئی پٹواری رشوت لے تو اسی وقت فارغ کر دیں گے ۔ہمارا احتساب کا نظام کسی بھی شخص کا احتساب کر سکتا ہے آپ کی طرح مک مکا نہیں۔ میاں صاحب آپ نے دھاندلی سے ڈیڑھ کروڑ ووٹ حاصل کیے اگر آپ اتنے مقبول ہیں تو مینار پاکستان میں ایک جلسہ کر کے دکھا دیں۔انھوں نے کہا کہ قوم تیار ہو جائے اگلا سال الیکشن کا ہوگا۔ - 
Share on Google Plus

About Unknown

Muhammad Athar CH is the President of Press Club Sillanwali and Reporter of Dunya News Channel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment