People of Sillanwali wants recreational facilities.

             سلانوالی کے شہری معیاری تفریحی سہولیات کو ترس گئے

سلانوالی (نمائندہ دنیا)حکام کی عدم توجہی اور سیا ستدانوں کی کرپشن کے باعث سلا نوالی کے ہزاروں شہری معیاری تفریحی سہولیات کو ترس گئے ۔ تباہ حال پارکوں میں منشیات کے عادی افراد نے ڈیرے جما لئے ۔ 10سال قبل محلہ نون کالونی کے مقام پر اسلامیہ پارک بنانے کا کام شروع کیاگیا زر کثیر خرچ کرکے چاردیواری بنائی گئی گرل لگائی گئی اوربڑے آہنی گیٹ لگائے گئے پارک کی جگہ گہری ہونے کی وجہ سے مٹی بھرتی کے نام پر سابق تحصیل ناظم کے من پسند افراد نے خوب مال کمایا لیکن پارک ابھی تک غیر فعال ہے ۔محلہ ظفر آباد کے قریب بے نظیر پارک کی تعمیر 2011میں شروع کی گئی لیکن کرپشن کی نذر ہو گیا ۔ عوامی حلقوں نے کمشنر اور ڈی سی او سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں تفریحی سہولیات کی کمی دور کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں ۔
Share on Google Plus

About Unknown

Muhammad Athar CH is the President of Press Club Sillanwali and Reporter of Dunya News Channel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment