سلانوالی،دیرینہ رنجش پر7افرادکامخالف کے گھرپردھاوا
سلانوالی (نمائندہ دنیا)الیکشن کی رنجش پر7مسلح افراد کا گھر میں گھس کر خواتین کوتشددکانشانہ بناڈالا۔ نواحی چک 159شمالی میں حالیہ ضمنی الیکشن کی رنجش پر وقاص، عبدالرحمن ، منیب،بلال، محبوب وغیرہ نے 7 افرادنے اپنے مخالف محمدطاہر کے گھر دھاوابول دیا۔ گھر میں موجود خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا اورگھر میں توڑ پھوڑ کرکے ہزاروں کا سامان ناکارہ بنادیا جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔
0 comments:
Post a Comment