سلانوالی ‘مزارات کے نام پر چندہ وصولی عروج پر
سلانوالی (نمائندہ دنیا)شہر بھرمیں اولیائے کرام کے مزارات کے نام پرچندہ وصول کرنے والے کئی گروہ متحرک ہیںیہ گروہ مختلف علاقوں میں ڈھول کی تھاپ پررقص کرتے ہوئے گلی گلی مزارات کے نام سے چندہ اکٹھا کر تے ہیں۔مختلف گروہوں کے اراکین شام کو نامعلوم مقام پر واپس چلے جاتے ہیں۔ چندہ جمع یہ گروہ سادہ لوح شہریوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈال کر دن میں ہزاروں روپے جمع کر لیتے ہیں۔ سماجی حلقوں کا انتظامیہ نے ڈی سی او سے مطالبہ کیاہے کہ مزارات کی آڑ میں ان پیشہ واروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔
0 comments:
Post a Comment